Advertisement

پولیس کی کارروائی، گٹکا بنانے والا ملزم گرفتار

ویسٹ پولیس کی جانب سے گٹکا ماوا کے بڑے اڈّے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں گٹکا ماوا فیکٹری سے 1600 پڑیاں تیار گٹکا،  20  کلو تیار گٹکا ماوا، 166 کلو چھالیہ، 57 کلو تمباکو، 20 کلو چونا، 02 بڑے بورے جیلانی پاؤڈر، ڈیجیٹل ترازوں اور گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان اور پیکنگ شاپرز برآمد کرکےملزمہ اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ  ملزم و ملزمہ وافر مقدار میں گٹکا ماوا تیار کر کے دکانداروں کو مضر صحت گٹکا ماوا کی سپلائی فراہم کرتے تھے، ملزم و ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1651/2021 بجرم دفعہ 3/4/5/8 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت حامد خان ولد جبار خان جبکہ ملزمہ بنیش زوجہ محمد طارق عرف خان عرف مامو کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version