Advertisement

مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، عمران سکندر بلوچ

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 477 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 354 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

سیکرٹری عمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 8882 ہو چکی ہے، رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 6​347 کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2311 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1324 مریض داخل ہیں، لاہور کے علاوہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 987 مریض داخل ہیں۔

عمران سکندربلوچ نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4674 بستر مختص کئے گئے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہورکے ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 467004 ان ڈور مقامات کو چیک کیا، گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 107851 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا اور پنجاب بھر میں 2154 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

سیکرٹری عمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 1347 ان ڈور مقامات کو چیک کیا تھا،محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8957 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، گزشتہ روز لاہور میں 1347 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا تھا۔

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ کا مزید کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں، پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کہ مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں، ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version