Advertisement

پاکستان اور چین کے مابین دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

قاسم خان سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے سفیر نوگ رونگ کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چین کی  72 ویں سالگرہ پر چینی سفیر کو مبارکباد دی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے، دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام ، اعتماد ، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں۔

 قاسم خان سوری نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں۔ دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

 قاسم خان سوری  کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک حق خودارادیت کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے دوٹوک موقف پر چینی عوام اور حکومت کا مشکور ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری عظیم  منصوبہ دونوں دوست ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

قاسم خان سوری نے اپنے بیا  ن میں یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی  کے منصوبے ہیں، پاکستان کی سیاسی قیادت سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس کے تحت قائم کیے جانے والے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہاں ہے۔

اپنے بیان میں قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے، گوادر کی مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی گوادر پورٹ کے منصوبے سے بھرپور طور پر مستفید ہونے کے لئے ضروری ہے۔

  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا سب سے بڑا شہر  اس شہر میں  چین کی طرف سے پاک۔ چین دوستی کی علامت کے طور پر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ  کا قیام خوش آئند ہو گا۔

Advertisement

ملاقات میں چین کے سفیر نوگ رونگ نے چین کے لیے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کے جذبات کو سراہا۔

چین کے سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔

 نوگ رونگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

چین کے سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، اپنے تمام تر تجربات کو دونوں ممالک میں دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بروے کار لاؤں گا۔

نوگ رونگ کا کہنا تھا کہ گوادر میں مقامی آبادی کو صاف پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی بہبود  کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

 چین کے سفیر نوگ رونگ کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے ، گوادر شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version