Advertisement

معاشی ترقی کے بارے میں ورلڈ بینک کا تخمینہ غیر حقیقی قرار

وزارت خزانہ نے معاشی ترقی کے بارے میں ورلڈ بینک کا تخمینہ غیر حقیقی قرار دیدیا۔

تفصیلات  کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کرہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کا موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا تخمینہ غلط ہے، موجودہ مالی سال پاکستان کی معیشت 5 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔

وزارت خزانہ کےمطابق جولائی میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 2.3 فیصد بہتری آئی جبکہ  گنے، چاول، مکئی، کپاس کی فصل میں بہتری کا تخمینہ ہے۔

  وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ زرعی شعبے میں شرح نمو  2.8 فیصد ہے، صنعت شعبے میں شرح نمو 3.6 فیصد ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں شرح نمو 4.4 فیصد ہے۔

وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ زراعت، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں بارے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ گندم کی پیداوار 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن رہی اور مکئی کی پیداوار 89 لاکھ ٹن رہی۔

Advertisement

وزارت خزانہ  کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے سستے بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں، تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات اور خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس چھوٹ صنعتی ترقی کا باعث بنے گی۔

وزارت خزانہ  کا مزید کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور  حکومت عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کررہی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے قرار دیا گیا کہ مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2022 میں معاشی ترقی کی شرح 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر خزانہ نے  سندھ اور بلوچستان میں گندم کے بروقت اجراء میں تاخیر اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے آٹا کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومت پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بروقت گندم جاری کرنے سے آٹے کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا۔

شوکت ترین نے  سندھ اور بلوچستان میں گندم کے بروقت اجراء میں تاخیر اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے سندھ اور بلوچستان حکومت گندم کا بروقت اجراء کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version