Advertisement

پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی، وفاقی وزیرداخلہ

امپورٹڈ حکومت

شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور راولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اظہار کیا جبکہ عثمان بزدار اورشیخ رشید نے زلزلہ متاثرین سے مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تین برس کے دوران صرف عوام کی خدمت کی ہے، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا ہے، راولپنڈی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین نے تین برس میں صرف پراپیگنڈا کیا، ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ، سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے جبکہ کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک بھی ہوچکا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اورپرنسپل سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version