Advertisement

پٹرولیم مافیا ، منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن  کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا

نجی پلازہ میں ایف آئی اے کا چھاپہ؛ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

 پٹرولیم مافیا ،آئل مارکیٹنگ کمپنیز،  اوگرا ،  منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن اور دیگر شعبہ ہائے جات  کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کے احکامات پرجون 2020 میں  پیٹرولیم بحران پر ہونے والی انکوائریزکے بعد فوسل انرجی اور عاسکر آئل (پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز) پر مقدمات درج کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے لاہورنے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک، منسٹری آف انرجی و  پٹرولیم کے ڈی  جی آئل شفیع اللہ آفریدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی کے مطابق اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے جبکہ منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیرباد سے ملک بھر میں منظور شدہ تعداد سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا جال بچھایا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف باہمی ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس،  ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت  سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانےاور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version