ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے، صوبائی وزیر صنعت

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے عشرہ شان رحمت للعالمینؐ کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو اُس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نے اپنے حُسن اخلاق اور کردار سے دنیا کی کایا پلٹ دی۔
میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ نے ہر سو پھیلے ظلمت کے اندھیروں کو مٹا دیا، آپؐ کی آمد سے ظلم و جبر کی زنجیریں ٹوٹیں، غریبوں، بیواؤں اور کمزروں کا استحصال بند ہوا، ظلم و بربریت کی تاریکی میں ایسا سورج طلوع ہوا جس کی روشنی سے ہر طرف اجالا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ معمولی باتوں پر برسوں تک جنگ وجدل کرنے والوں میں اخوت کا مثالی رشتہ قائم کردیا، نبی آخرالزاماںﷺ کی محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، کوئی شخص اس وقت تک مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ حضرت محمد ؐ کو اپنی جان و مال اور پسندیدہ چیزوں پر فوقیت نہ دے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت للعالمینؐ بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے، تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر خصوصی تقریبات اور محافل کا انعقاد جاری ہے، سرکاری اداروں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقموں سے روشن کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا ہے کہ محکمہ صنعت وتجارت، سرمایہ کاری اور تشکیل ہنر مندی کے تحت بھی عشرہ شان رحمت للعالمینؐ کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، صوبے بھر کے ماڈل بازاروں میں 12ربیع الاول تک تمام اشیاء پر 10 سے 20 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

