Advertisement

پاکستان میڈیکل کمیشن کی نااہلی سامنے آگئی

پاکستان میڈیکل کمیشن کی نااہلی کے باعث ایک لاکھ سے زائد طلباء کا مستقبل تاریک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل جامعات میں داخلہ دینے والے امیدواروں کا نتیجہ تاحال مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، پورٹل پر کبھی امیدواروں کو کامیاب تو کبھی ناکام قرار دیا جاتا ہے، والدین اور طلباء تذبذب کا شکار ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت میڈیکل جامعات کے داخلے ٹیسٹ میں ملک بھر سے 64 فیصد طلباء کو ناکام قرار دیا گیا جبکہ ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ میں ملک بھر سے کامیابی کا تناسب 35.4 فیصد رہا۔

پی ایم سی میڈیکل جامعات داخلہ ٹیسٹ میں 1 لاکھ 94 ہزار ایک سو 33 امیدواروں میں سے ایک لاکھ 25 ہزار 4 سو 53 طلباء کو ناکام قرار دیا گیا جبکہ ملک بھر سے 68 ہزار 680 طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔

پنجاب سے 42.84 فیصد,سندھ سے 22.37 فیصد,خیبر پختون خواہ سے 29.32 فیصدجبکہ بلوچستان سے 21.12 فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا ۔

Advertisement

اسلام آباد سے 46.26 فیصد جبکہ گلگت سے 35.21 فیصد اور  آزاد جموں کشمیر سے 38.13 طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔

سندھ کے 34 ہزار سے زائد امیدواروں میں 7 ہزار 7 سو 97 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version