Advertisement

سابق قومی کرکٹرز کا اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ میں نے پہلی کمائی سے والدہ کیلئے سونے کے کنگن لیے تھے

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر  انضمام الحق اورمشتاق احمد کے ساتھ شریک ہوئے اور دوران شو شعیب اختر سمیت سابق کھلاڑیوں نے کرکٹ سے ملنے والی اپنی پہلی کمائی کے قصے چھیڑے۔

دوران پروگرام شعیب اختر نے بتایا کہ ان کی کرکٹ سے پہلی کمائی 12 ہزار روپے تھی جس سے انہوں نے اپنی والدہ کے لیے سونے کے کنگن خریدے تھے۔

 دوسری جانب سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہیں یوتھ ورلڈکپ میں جانے سے پہلے 5ہزار کا چیک ملا تھا جس سے انہوں نے ڈھیر ساری شاپنگ کی تھی ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ کرکٹ سے ان کی پہلی کمائی 25 ہزار روپے تھی جس سے انہوں نے بائیک خریدی تھی ۔

Advertisement

سابق کرکٹر سکندر بخت نے اس دوران بتایا کہ ان کی پہلی کمائی ہزار روپے تھی جس سے انہوں نے کسی اور کے لیے پرفیوم خریدا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version