انکروچمنٹ کے نام پر سینکڑوں خاندانوں کو بےگھر کیا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر انکروچمنٹ کے نام پر سینکڑوں خاندانوں کو بے گھر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خادم سولنگی گوٹھ غازی آباد پرانا گوٹھ ہے، انکروچمنٹ خالی کروانے کے نام پر جنگ جیسی تیاری کی جارہی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان کا نعرا لگانے والے آج عوام کو بے گھر کر رہے ہیں، میرے حلقے میں سوسائٹی مجھ سے پہلے بنی تھی، وزیر اعلیٰ کے لوگوں نے پیسے لے کر یہ گوٹھ آباد کروایا تھا۔
قائد حزب اختلاف سندھ کا کہنا ہے کہ سعید غنی کہتے تھے کہ کسی کو بے گھر نہیں کریں گے آج یہ حکم کس نے دیا ہے؟ میرے حلقے میں پورا گوٹھ گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ایسٹ میں زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں وہاں کوئی کارروائی نہیں ہوتی، غریب لوگوں سے گھر چھین کر اس زمین پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں، گوٹھ خالی کروانے کے لئے لیٹر لکھ کر بھاری پولیس منگوائی گئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی پیپلزپارٹی نے گوٹھ گروا کر مختلف بلڈرز کو زمینیں بیچیں، میری ہمدریاں گوٹھ والوں کے ساتھ ہیں، کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ گوٹھ خالی کروانا ہے تو پہلے ان غریبوں کو متبادل زمین فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

