Advertisement

سیاسی بحران کی وجہ حکمرانوں کی اپنی غلطیاں ہیں، اختر مینگل

اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کی وجہ حکمرانوں کی اپنی غلطیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا فیصلہ ذاتی فیصلہ نہیں، پارٹی کا فیصلہ ہوتا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کی وجہ حکمرانوں کی اپنی غلطیاں ہیں، ہمیشہ گھر کے چراغ سے گھر کو آگ لگتی ہے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگر عدم اعتماد تحریک میں دھکا دینے کا موقع ملا تو دھکا دیں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کہ پنڈورا بکس کے نتائج کیا نکلیں گے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائےگا تو پنڈورا نہیں بڑے بڑے ڈرم کھلیں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے صحافتی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل پنڈورا پیپرز بریک کردیا تھا۔

پانامہ پیپرز کے بعد نئے مالیاتی اسکینڈل ‘پنڈورا پیپرز’ کی ہوشربا تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کےمطابق 700سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوئے جبکہ پنڈورا پیپرز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی ۔

پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں جبکہ تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی، خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیارعارف نقوی کی آف شورکمپنی اور پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی سامنے آئی۔

تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے جبکہ بینکاروں، کاروباری شخصیات کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔

آئی سی آئی جے کے مطابق اس اسکینڈل نے دنیا بھر کی اشرافیہ کی چھپی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا ہے۔  پنڈورا پیپرز کے نام سے پروجیکٹ میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version