Advertisement

تمام ریجنل بلڈ سنٹرزکی صلاحیت کو بڑھایا جارہا ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ تمام ریجنل بلڈ سنٹرزکی صلاحیت کو بڑھایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی ، پروفیسر جاوید چوہدری اورانسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسزکے افسران نے شرکت کی ہے۔

         صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران انسٹی  ٹیوٹ آف بلڈ ٹرنفیوژن سروسزکی کارکردگی اور مزید بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرانسفیوژن سروسز کودقیانوسی نظام سے نکال کرجدید تقاضوں کے مطابق چلائیں گے، انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرانسفیوژن سروسز کی صلاحیت بڑھانے کا بنیادی مقصد مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانا ہے، انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانفیوژن سروسز کی صلاحیت بڑھانے کیلئے خالی اسامیوں پر عملہ کی نئی بھرتی کردی گئی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی باقاعدہ تیکنیکی بنیادوں پر تربیت کی جائے گی، تمام ریجنل بلڈ سنٹرزکی صلاحیت کو بڑھایاجارہا ہے، ریجنل بلڈسنٹرزلاہور،ملتان،فیصل آباداور بہاول پورمیں قائم ہیں، پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں بلڈ سپریشن کی سہولت دستیاب ہے، پنجاب کے 27ڈی ایچ کیوزاور134ٹی ایچ کیوزمیں بلڈ بنکس فعال ہیں، بلڈسکریننگ کو آئی سی ٹی سے کلائیاٹیکنالوجی میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ بلڈ بنکس کی صلاحیت بڑھانے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے درمیان مضبوط کوارڈنیشن ہونی چاہئے، تمام ضروری اقدامات کرنے کا بنیادی مقصد پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں خون کی ترسیل کو صاف اور شفاف بناناہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version