ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کونمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کل ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پیر کو ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں گروپ 1میں شامل انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،میچ پاکستان وقت کے مطابق شام7بجے شروع ہو گا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ منگل کو نمیبیا کھیلے گا،ابوظہبی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستان وقت کے مطابق شام7بجے شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی 3 میچز میں میں بھارت نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ابتدائی 3 میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی سیم فائنل میں رسائی کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News