Advertisement

محکمہ صنعت وتجارت نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رپورٹ جاری کردی

صنعتی ترقی

محکمہ صنعت وتجارت کی جانب سے گرانفروشی کی روک تھام کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2019سے لے کر5 اکتوبر 2021تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 33لاکھ 82ہزار 266چھاپے مارے ہیں، اس دوران 4لاکھ 48ہزار 770گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزیوں پر 34 کروڑ 22لاکھ 18ہزار 520روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ 11ہزار 914مقدمات درج ہوئے اور 18ہزار 392افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جون 2021ء سے لے کر 5اکتوبر 2021ء تک انسداد ذخیرہ اندوزی مہم کے دوران 333افراد ذخیر اندوزی میں ملوث پائے گئےہیں ، ذخیرہ اندوزوں پر 77لاکھ 7ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ 5مقدمات درج ہوئے اور 49گودام بھی سیل کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

جاری مہم کے دوران ذخیر اندوزوں سے چینی اور چاول کے لاکھوں تھیلے، 82ہزار 450کلو گرام گھی، 30ہزار 681 گندم کے تھیلے،12ہزار  604آٹے کے تھیلے، 1لاکھ 23ہزار 543لیٹرکوکنگ آئل اور 4ہزار 396کلوگرام دالیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میں اسلم اقبال نے گرانفروشوں اور ذخیر اندوزوں کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے کا حکم دے دیا  ہے اور کہا ہے کہ چند ٹکوں کی خاطر عام آدمی کی مشکلات بڑھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

 میاں اسلم اقبال نے کہا کہ منڈی میں نیلامی کے عمل سے لے کر عام مارکیٹوں میں اشیاء ضروریات کی فروخت پر کڑی نظر رکھی جائے، گرانفروشی اور ذخیر اندوزی کی روک تھام ذمے داری ہی نہیں بلکہ عوامی خدمت بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران دفاتر سے نکل کر فیلڈ میں جائیں اور عوام کو ریلیف دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version