Advertisement

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی لابی مضبوط ہے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی لابی مظبوط ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر انڈیا آئی سی سی کی فنڈنگ روک دے تو پاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائے گی۔

ان کاکہنا تھاکہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ دورہ منسوخی پر آئی سی سی کو سخت خط لکھاانگلینڈ کے یہاں نہ آنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کو جواب دینا پڑا جبکہ کیوی ٹیم واپس جانے پر دباؤ کا شکار ہے، دورہ ری شیڈول سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے دورے برقرار ہیں، اب آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانا چاہتے ہیں، جب تک ٹیم نمبر ون نہیں بنے گی کسی کی کوئی کارکردگی نہیں۔

Advertisement

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ چیئرمین شپ کی پوسٹ چیلنج سمجھ کر قبول کی تاہم اب ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا  تھا کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جس کی عالمی لیول پر اچھی ساکھ ہے تاہم کرکٹ بورڈ میں پیسہ صفر اور گالیاں زیادہ ہیں جب کہ ملک کی کرکٹ کو درست سمت میں لانے میں وقت درکار ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ منسوخ کیا، سکیورٹی ایجنسیز نے خدشات پوچھے تو نیوزی لینڈ حکام نے نہیں بتایا جبکہ  برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ اتنے سنجیدہ سکیورٹی خطرات نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان میں سب سے بہترین اسپورٹس سکیورٹی ہوتی ہے لہٰذا اس معاملہ میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے انگلینڈ کی کورونا کے دنوں میں دورہ کرکے مدد کی، بدقسمتی سے ہماری مدد کرنے کوئی نہیں آیا، اگر سیریز ری شیڈولنگ ہوئی تو نقصانات کم ہوجائیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version