Advertisement

کھیلوں کے اسٹیک ہولڈرز کا آپس میں رابطہ نہ ہونا بھی کھیلوں کی تباہی کا باعث ہے،پی ایس بی

پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) کے مطابق کھیلوں کے اسٹیک ہولڈرز کا آپس میں رابطہ نہ ہونا بھی کھیلوں کی تباہی کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سینٹ کی سب قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس  ہوا جس میں سب کمیٹی نے اتفاق رائے سے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کو کنوینئر منتخب کر لیا گیا ،ارکان میں سنیٹر رانا مقبول احمد اور سینیٹر گردیپ سنگھ  بھی شامل  ہیں۔

اجلاس میں اسپورٹس فیڈریشنز کو ملنے والے فنڈز اور ان کے آڈٹ کے طریقہ کار پر بحث ہوئی، اگلے اجلاس سے قبل اس حوالے  سےورک پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق  کھیلوں کا گورنس سٹرکچر نا ہونا بھی کھیلوں کی تباہی کا باعث ہے

اجلس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 2005کی اسپورٹس پالیسی پر عملدرآمد بھی نہیں کیا گیا ، پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کرنا بھی کھیلوں کی تباہی کی وجہ ہے۔

Advertisement

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھارت نیپال بنگلہ دیش سری لنکا کے اسپورٹس ماڈل بھی پیش کر دئے  ہیں۔

 پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 41 اسپورٹس فیڈریشنز کی لسٹ بھی فراہم کر دی ،اسپورٹس بورڈ نے سنیٹ میں 8اسپورٹس فیڈریشنز کے آئین بھی کمیٹی کو دے دئے ہیں۔

پاکستان ا سپورٹس بورڈ نے سب کمیٹی کو سترہ اسپورٹس فیڈریشن کو گزشتہ تین سالوں میں جاری فنڈز بھی بتا دئے ہیں۔

 پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سب کمیٹی کو 9ا سپورٹس فیڈریشن کی کاکردگی کی تفصیل بھی فراہم کر دی، 8اسپورٹس فیڈریشنز کی رپورٹ جلد فراہم کر دی جاے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version