Advertisement

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ میں ایک بار پھرتنازعہ

اس بار سندھ حکومت اور آئی جی سندھ میں تنازعہ وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ کے پی ایس او فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونے پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فرخ بشیر سمیت کئی سینئر افسران کی اگلے عہدے پر ترقی نہ ہوسکی،وزیر اعلی ٰکو بتایا گیا ہے کہ  فرخ بشیر کی ترقی نہ ہونے کے ذمہ دار آئی جی سندھ ہیں ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو اظہار نا پسندیدگی کا خط لکھنے کا کہہ دیا تاہم چیف سیکریٹری کی جانب سے تاحال خط نہیں لکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ نے سندھ سے اس دفعہ صرف تین افسران کی ترقی کی منظوری دی ہے ،  ان تین افسران میں مقدس حیدر، عبدالسلام شیخ  اور حمید کھوسو شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افسران کی ترقی نہ ہوسکی ان میں فرخ بشیر، فیصل بشیر، رائے اعجاز  اور  فاروق احمد شامل  ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سندھ سے گریڈ 21 کے بھی کسی پولیس افسر کو ترقی نہیں دی گئی  جبکہ آنے والے دنوں میں آئی جی سندھ کے قریب سمجھے جانے والے افسران کے تبادلوں کا بھی امکان  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version