میچ کے دوران حریف کھلاڑی کو ہاکیاں مارنے والے کھلاڑیوں پرعائد پابندیاں ختم

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گزشتہ برس بلوچستان ہاکی کپ میں میچ کے دوران حریف کھلاڑی کو ہاکیاں مارنے والے کھلاڑیوں پر لگائی گئی پابندیاں اور جرمانے ختم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے میچ کے دوران حریف کھلاڑی کو ہاکیاں مارنے والے کھلاڑیوں کی اپیل پر ان پر عائد پابندی اور جرمانے کو معاف کرنے کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کے احکامات دے دیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان ہاکی کپ میں میچ کے دوران حریف کھلاڑیوں کو ہاکیاں مارنے پر فیڈریشن نے شفقت رسول پر پانچ سال پابندی کے ساتھ دو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا تھا، نیشنل بینک کے کپتان عماد شکیل بٹ پر ایک سال پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ تھا، پنجاب ٹیم کے کپتان محمد حسیب کاشف شاہ اور کامران ریاض کو 2 سال پابندی کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا تھا۔
اسی طرح پنجاب کے کوچ مجاہد افضل پر دو سال کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا جبکہ پنجاب کے منیجر رائے عثمان کھرل اور نیشنل بینک کے منیجر و کوچ طاہر زمان کو سخت وارننگ دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

