Advertisement

پی سی بی نے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے چیف ایگزیکٹو کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا ہے،  خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے مدت ابتدائی طور پر تین سال کی رکھی گئی ہے۔

 وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو  آفیسر پی سی بی کا عہدہ خالی ہوا ہے،  وسیم خان کے عہدے کی مدت فروری 2022 میں ختم ہونی تھی۔

  چئیرمین رمیز راجا اور وسیم خان کے درمیان اختیارات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے جس کے باعث وسیم خان نے اختیارات میں کمی دیکھتے ہوئے مدت ہونے ختم سے پہلے استعفی دے دیا تھا۔

پی سی بی چئیرمین رمیز راجا نے اب لو پروفائل اور کم مراعات کے ساتھ سی ای او لانے کا منصوبہ بنایا ہے، رمیز راجا کے دور میں سی ای او کے بہت بااختیار بھی نہیں ہو ں گے ، آئینی ضرورت کی وجہ سے سی ای او کی تقرری لازمی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  چیف ایگزیکٹو کا عہدہ اس وقت خالی ہے،  سی او سلمان نصیر کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو  آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version