Advertisement

روسی ریپونزل نے 23 سال سے بال نہیں کٹوائے، تصاویر وائرل

روس میں رہنے والی ایک 28 سالہ انجیلیکا بارانووا نامی نرس نے 23 سال سے بال نہیں کٹوائے۔

سوشل میڈیا پر اس نرس کی لمبے بالوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس کو دیکھ کر انہیں ’روسی روپینزل‘ کا لقب دے دیا گیا ہے۔

انجیلیکا بارانووا کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ جب وہ 5 برس کی تھیں تو اس کے بعد سے انہوں نے کبھی بھی اپنے بال نہیں کٹوائے۔

وائرل تصاویر میں ان کے بالوں کی لمبائی سر سے پیروں تک دیکھی جاسکتی ہے۔

انجیلیکا بارانووا کے بالوں کی اس لمبائی کو دیکھ کر انہیں مشہور افسانوی کردار ’ریپونزل‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے انہیں روسی ریپونزل کہا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نہ تو خود انجیلیکا اور نہ ہی ان کے والدین نے کبھی بالوں کو اتنی لمبائی دینے کا منصوبہ بنایا تھا بلکہ یہ سب کچھ وقت کے ساتھ ساتھ خود ہوگیا۔

Advertisement

انجیلیکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بالوں کی زیادہ حفاظت نہیں کرتیں بلکہ وہ انہیں عام لوگوں کی طرح ہی شیمپو کرتی ہیں اور احتیاط کے ساتھ ان میں کنگھی کرتی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اتنے لمبے بالوں کے ساتھ چلنا کبھی کبھی نہ صرف چیلنجنگ بلکہ ناممکن بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version