Advertisement

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان اکبر پین امریکن گیمز تک امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے،39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے چار ماہ کیلئے گول کیپرز ٹریننر مقرر کیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وہ فی الحال ٹیم کو فرینکفرٹ میں ٹریننگ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ نومبر میں امریکا میں اگلے مرحلے کی کوچنگ کریں گے تاکہ پین امریکن گیمز کیلئے ٹیم کو تیار کیا جاسکے۔

سلمان اکبر نے کہا کہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے تاہم اس کیلئے معاملات بھی طے کرنا ہوں گے، کسی آفیشل کی ایک فون کال پر اکیڈمی اور دیگر کمٹمنٹس چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔

پین امریکن گیمز یوراگوائے میں جنوری میں ہونے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سلمان اکبر اس سے قبل جاپان کی قومی ٹیم کے بھی گول کیپرز ٹرینر رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version