Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ پولیس کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر غور آئے گا اور سندھ ڈرگ رولز 1979 میں ترمیم، محکمہ صحت سندھ میں ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر متعارف کروانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ صوبے کے سمندری ساحلوں پر سیاحت و واٹر اسپورٹس کے فروغ کے لیے اتھارٹی قائم کرنے پر غور ہوگا، سندھ ریونیو بورڈ ایکٹ 2010 میں ترمیم، پاک بحریہ کو 200 ایکڑ زمین دینے سے متعلق سب کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او کے تقرر کی منظوری دی جائے گی، سندھ حکومت کے سول سرونٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ اربن پراپرٹی 1958 ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی سندھ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version