Advertisement

گوادر جیپ ریس میں گاڑی الٹنے سے ریسر زخمی سیٹ بیلٹ نہ باندھے جانے کا انکشاف

گوادر جیپ ریس میں گاڑی الٹنے سے ریسر زخمی ہو گیا، ریسر کے سیٹ بیلٹ نہ باندھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں جاری آف روڈ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریس کے دوران ایک گاڑی الٹ گئی، جس سے معراج نامی ریسر زخمی ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسر نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی، جب کہ حادثہ ٹائر سے ہوا نکلنے کی وجہ سے پیش آیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تین سال کے وقفے سے شروع ہونے والی چوتھی آف روڑ جیپ ریلی گوادر میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، ریس میں ایک سو سے زائد گاڑیاں شریک ہیں۔

ریس میں سابق چیمپئین نادر مگسی، صاحب زادہ سلطان کے علاوہ 10 خواتین ریسرز بھی شریک ہیں، جو اپنی جیت کے لیے پْر امید ہیں۔

Advertisement

آف روڈ ریس کا ٹریک 240 کلومیٹر پر مشتمل ہے، ریس میں شامل گاڑیوں کو اسٹوک اور پریپرڈ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس ریس میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ ہمسایہ ملک ایران سے بھی 12 ریسر حصہ لے رہے ہیں۔

اسٹوک کیٹیگری کی ریس 16 اکتوبر جبکہ پریپرڈ گاڑیوں کے مقابلے 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

 کون بنے گا روڈ کا سلطان یہ جاننے کے لیے 17 تاریخ تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version