Advertisement

بلوچستان حکومت میڈیکل سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے، لیاقت شاہوانی

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میڈیکل سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم میڈیکل سٹوڈنٹس کے امتحانات میں شکایات کے متعلق پاکستان میڈیکل کمیشن کو دو مراسلے بھجوا چکے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کی شکایات صرف بلوچستان ہی نہیں تقریبا پورے ملک میں رپورٹ ہوئے ہیں، بلوچستان میں گزشتہ ایک ماہ سے سٹوڈنٹس وقتاً فوقتاً احتجاج کررہے ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد میں 10 روز سے سٹوڈنٹس احتجاج کررہے ہیں ۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ میڈیکل امٹحانات میں مبینہ سنگین بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور کوئٹہ میں آج پھر میڈیکل سٹوڈنٹس نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ پی ایم سی سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے، بلوچستان حکومت میڈیکل سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

Advertisement

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ  ہم میڈیکل سٹوڈنٹس کے مطالبات کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ازرائے کرم سٹوڈنٹس احتجاج ختم کریں، سٹوڈنٹس کے دھرنا سے ٹریفک کے نظام میں تعطل اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، برائے کرم دھرنا ختم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version