Advertisement

جس ملک کی خاطر اسلامیانِ برصغیر نے قربانیاں دیں وہاں ظالمانہ نظام نافذ ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جس ملک کی خاطر اسلامیان بر صغیر نے قربانیاں دیں وہاں ظالمانہ نظام نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک پر 35سال جرنیلوں اور بقیہ عرصہ جرنیلوں کے پروردہ لوگوں نے حکومت کی،ا سٹیٹس کو کو بحال رکھنے کے لیے حکمران اشرافیہ ہمیشہ ایک پیج پر ہوتی ہے۔

 سراج الحق  کا کہنا تھا کہ شہزادوں سے نجات کا وقت آ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے قوم کے تین سال ضائع کیے، بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ ظلم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران بے حس ہو چکے ہیں، نااہلیت اور غیر سنجیدگی حکومت کا ٹریڈ مارک ہے، پارلیمنٹ میں ایک قانون بھی عوام کے لیے نہیں بنا۔

Advertisement

 سراج الحق  کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کے بعد ملک کی نظریاتی اساس سے کھیلا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اسلامیان پاکستان کے دل عشقِ رسولؐ سے لبریز ہیں،ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم جمہوری اور پرامن اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version