آصف علی کلین اور طاقتور ہٹر ہیں،ہربھجن سنگھ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے کہا کہ آصف علی کلین اور طاقتور ہٹر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی نے آخری گیند پر سنگل سے انکار کر کے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو مکمل کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا یا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

