پاکستان کرکٹ نے 6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک نے 6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیا جبکہ گرین شرٹس نے ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے اب تک ٹی ٹونٹی کے عالمی مقابلوں میں 34 میچ کھیلے، 19 میں کامیابی ،14 میں شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان نے اب تک 6 ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں 2009 میں ہونے والے دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کی جبکہ2007 میں پہلے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم رنرز اپ رہی اور بھارت نے ٹائٹل جیتاتھا۔
6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی قیادت کس کو ملی؟
 پہلے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت کی 2009میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے کپتان یونس خان تھے اور پاکستان نے ٹائٹل جیتاتھا۔
2016 کے ورلڈ کپ میں ایک بار پھر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔
اب 2021ء میں ہونے والے ورلڈکپ مقابلے میں گرین شرٹس کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

