Advertisement

خضدار میں ڈاکٹر کے قتل کے خلاف کوئٹہ کراچی آر سی ڈی روڈ گزشتہ چھ گھنٹے سے بلاک

خضدار میں ڈاکٹر کے قتل کے خلاف کوئٹہ کراچی آر سی ڈی روڈ گزشتہ چھ گھنٹے سے بلاک ہے۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں ڈاکٹر شیر احمد شیخ کو معلوم افراد نے فائرنگ سے ہلاک کر دیا۔ یہ تب پیش آیا جب وہ گھر سے وڈھ بازار جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کے قتل کی اطلاع ملتے ہی شیخ قبیلے کے مشتعل افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ گھنٹے سے ٹریفک کی بندش کے باعث مسافر، جن میں خواتین و بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں، شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ روڈ بلاک کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version