Advertisement

تھانہ سبزی منڈی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی

اسلام آباد میں سبزی منڈی سے لاپتہ ہونےوالے نوجوان کی لاش مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاش کی شناخت بلال خان ولد گل زرین کے نام سے ہوئی ہے  جو فروٹ منڈی میں واقع ہوٹل میں کام کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتول کی لاش سبزی منڈی کے قریب سپین بابا کے مقام سے ملی ،مقتول 18 ستمبر کو فروٹ منڈی سے لاپتہ ہوا تھا اغواء کے بعد قتل ہونے والے بلال کا تعلق مہمند ایجنسی تحصیل صافی سے ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 18 ستمبر کو بلال تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے پر اسرار طور لاپتہ ہوا تھا، مقتول بلال کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاش انتہائی بری حالت میں ملی جس کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق لڑکے کو قتل کرنیوالے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ  ملزم سے آلہ قتل چاقو بھی برآمد کرلیا گیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version