Advertisement

آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کے سی سی اے اسٹیڈیم میں  کھیلے گئے پہلے میچ میں فیصل جیمخانہ نے یونائیٹڈ اسپورٹس کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔

یونائیٹڈ اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29۰1 اوورز میں صرف 77 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

 ایک موقع پر یونائیٹد اسپورٹس کے 9 کھلاڑی صرف 52 رنز پر آوٹ ہوگئے تھے اس کے بعد سہیل رفیق اور سعد سخاوت کے درمیان دسویں وکٹ پر 25 رنز کی پارٹنرشپ نے یونائیٹڈ اسپورٹس کا مجموعہ 77 رنز پر پہنچادیا۔

 سہیل رفیق نے 26 رنز اسکور کئے ،فیصل جیمخانہ کے لیفٹ آرم لیگ اسپینر عبدالمعید نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی انہوں نے تین گیندوں پر تین کھلاڑی آؤٹ کرتے ہوئے 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زین انور نے 36 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Advertisement

 جواب میں فیصل جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 78 رنز 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 عمران شاہ اور فیاض حُسین نے 30 ، 30 رنز اسکور کئے جبکہ  سعد سخاوت اور صدیق احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

ایمپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور عقیل عادل نے سرانجام دئیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔

 ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں شاہین جیمخانہ نے اورنگی یونائیٹڈ کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 اورنگی یونائیٹڈ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35۰3 اوورز میں 133 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔

احمد علی نے 43 رنز اور امیر نواز نے 31 رنز اسکور کئے۔

Advertisement

شاہین جمخانہ کی جانب سے  سید امام نے 4 اور زرق خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں شاہین جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 133 رنز 22 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

یوسف امیر نے ناقابل شکست 55 رنز جبکہ آغا محمد نے 39 رنز اسکور کئے۔

اورنگی یونائیٹڈ کی جانب سے  سیف اللہ ، محمد فہد ، احمد علی اور عبدالناصر نے ایک ایک کھلاڑی کو ؤوٹ کیا ۔

اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض وسیم الدین اور شاہد اسلم نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version