Advertisement

وزیر فوڈ سکیورٹی کی زیر صدارت فیڈرل کمیٹی آن ایگری کلچر کا اجلاس

ربیع سیزن کیلئے وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام کی زیر صدارت فیڈرل کمیٹی آن ایگری کلچر کا اجلاس  ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی اور آزاد کشمیر کے وزیر زراعت سردار میر اکبر نے  شرکت  کی جبکہ اجلاس میں دیگر تمام صوبوں کے نمائندوں  نے بھی شرکت کی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی کمیٹی نے خریف کراپ 2021-22 پر بھی نظرثانی کی 2021-22 میں 1.9 ملین ہیکٹر سےکپاس کی 9.37 ملین بیلز پیداوار ہوگی جبکہ کپاس کی پیداوار میں 19.8 فیصد اضافہ ہوگا۔

 اعلامیے کے مطابق  گنے کی 1.27 ملین ہیکٹر رقبے سے 87.6 ملین ٹن پیداوار کا متوقع ہے، چاول کی پیداوار گزشتہ سال سے 5.8 فیصد اضافے کیساتھ 8.84 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے جبکہ  مکئی کی پیداوار کا تخمینہ 9.0 ملین ٹن ہے۔

کمیٹی نے ربیع کی فصل میں گندم کا ٹارگٹ 28.9 ملین ٹن رکھا ہے، چنے 559 ہزار ٹن، آلو 6028 ہزار ٹن،پیاز کاہدف 2421 ہزار ٹن اور ٹماٹر کا ہدف 621 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement

ربیع کیلئے ارسا ایڈوائزری کمیٹی نے 28 فیصد پانی کے شارٹ فال کا بتایا، ربیع کے سیزن میں یوریا اور ڈی اے پی کی فراہمی مستحکم رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version