Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو با آسانی شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف کینگروز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا کی مضبوط گیند بازی کے سامنے سری لنکا کی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن نے توقعات سے بہتر پرفارمنس دکھائی،کوشل پریرا اور چریتھ اسلانکا نے 35، 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھانوکا راجاپکسے 33 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 154 رنز بنائے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

ڈیوڈ وارنر کی فارم بحال ہوتی ہوئی دکھائی دی جہاں انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ہدف کا تعاقب آسان بنادیا،ڈیوڈوارنر نے 42 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ان کے ساتھ کپتان ایرون فنچ نے 37 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔

اسٹیو اسمتھ کے 28 اور مارکس اسٹوئنس کے 16 رنز کے ساتھ آسٹریلیا نے سپر 12 مرحلے میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

بہترن رن ریٹ کے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ گروپ 1 میں پہلی جبکہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version