Advertisement

بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، قاسم خان سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے اور ان کے حقوق کو پورا کرنے کی تاکید کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ شفقت بھرا رویہ بھی ان کی صلاحیتوں میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے، بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور اچھی پرورش انہیں معاشرے میں نمایاں مقام دلانے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے، اسٹریٹ چلڈرن کو اسکولوں میں لانا حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔

Advertisement

قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے بچوں سے ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے لیے زینب الرٹ بل پاس کیا ہے، دنیا بھر میں بچوں کو زیادتیوں، جسمانی تشدد اور دیگر مسائل کا سامنا ہے، ایسے بچے جو غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کو اسکولوں میں لانے کے لیے وظائف مقرر دیئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا ہے کہ نیشنل کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کو قانون سازی سے متعلق پارلیمانی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس مستقبل کے معماروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بہتر تعلیم و تربیت کے لیے  مربوط پالیسیاں مرتب کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version