Advertisement

13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ ، پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی

13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا کی کامیابی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

 گزشتہ روز میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے مسلم کلب چمن کو 0ـ3 گول سے ہرا دیا، وقفے تک پاکستان واپڈا کی ٹیم کو مسلم کلب کے خلاف 0ـ1 گول کی برتری حاصل تھی ۔

دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0ـ3 گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز طارق، اشفاق الدین اور احمد فہیم نے ایک، ایک گول کیا اور مسلم کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں کم اسکور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

Advertisement

میچ کمشنر کے فرائض عصمت اللہ نے جبکہ ریفریز کے احمد رؤف، محبوب علی اور یاسر رحمان نے انجام دیئے۔

دوسرا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

 ریفریز کے فرائض عدنان انجم، دلاور خان اور محوب علی نے انجام دیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version