ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا ملتان نشتر اسپتال میں ڈینگی کے 34 مریض زیرعلاج ہیں۔
نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زیرعلاج 33 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ 1مریض کی رپورٹ کا انتظار ہورہا ہے۔
نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 12 نئےمریض داخل ہوئے ہیں ہے جبکہ 4 مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے ۔
نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں اب تک 6 افراد ڈینگی سے انتقال کر چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 121 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1649 ہو گئی ہے
جبکہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3300 ہوگئی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News