Advertisement

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام13 ویں پاکستان پریمیئرفٹ بال لیگ

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پہلے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیمیں 2ـ2 گول سے برابر رہیں،وقفے تک پاکستان ایئرفورس کو کے آر ایل کے خلاف دو گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کے آر ایل نے دو گول کرکے مقابلہ 2ـ2 گول برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

پاکستان ایئرفورس کی جانب سے محمد ولید اور صمد خان جبکہ کے آر ایل کی طرف سے علی آغا اور عبداللہ قدیر نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدرو رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مصدق گھمن میچ کے مہمانان خصوصی تھے۔

اس موقع پرپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اراکین کانگریس چوہدری فقیر محمد اورچوہدری محمد سلیم، راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اشتیاق احمد، ایبٹ آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عادل خان جدون کے علاوہ شائقین فٹ بال کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version