ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کے چیلنج پر بات چیت ہوئی۔
شوکت ترین نے کہا کہ معاون وزیر خارجہ سے کہا دونوں طرف سےغلطیاں ہوئیں، اب آگے بڑھیں۔ پاکستان نے معاشی اصلاحات کیلئے پوری کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے پروگرام میں پیشرفت پر سراہا، یوایس پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی۔
شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کا حجم تقریباً 20 بلین ڈالر ہے، بہت سے شعبوں میں گروتھ کا ہدف حاصل کرلیا ہے، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے، آٹا، چینی، دالوں پر سبسڈی دیں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، اس وقت پیٹرولیم لیوی 5 روپے 70 پیسے ہے، ایک وقت میں 30 روپے تھی، مجھے کے پی سے سینیٹر بنانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

