Advertisement

کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر،مسافر پریشان

کراچی اورکوئٹہ سے آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثرہوگیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس3 گھنٹے 10 منٹ تاخیر سے آرہی ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس 1 گھنٹے 55 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 1 گھنٹے 35 منٹ لیٹ آرہی ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس2 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے والی خیبر میل 1 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس50 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے براستہ پاکپتن لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ لیٹ ہے جبکہ کراچی سے لاہورآکر راولپنڈی جانے والی تیز گام 1گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

Advertisement
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور آکر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہورآنے والی قراقرم 50 منٹ لیٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس 2 گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 50 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاہور آکر اسلام آباد جانے والی گرین لائن 1 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز سے اسسٹنٹ کمشنروں کی ملاقات، میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
خواجہ آصف کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات، مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
فیض آباد دھرنا فیصلے پرعمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version