Advertisement

عمران اسماعیل کی ترکی میں گورنر استنبول سے ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ترکی میں گورنر استنبول علی یرلیکایا سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ترکی میں گورنر استنبول علی یرلیکایا سے ملاقات کی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترکی میں غیر قانونی امیگرینٹس کے طور پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ نے ترکی کے قومی دن کے حوالے سے ترکی کی عوام کو مبارکباد اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر استنبول علی یرلیکایا کو کراچی آنے کی دعوت دی جو انہوں نے خوشدلی سے قبول کی۔

Advertisement

گورنر سندھ نے ترکی کی قیادت کا کشمیر کاز کے لئے پاکستان کے موقف کی تائید پر شکریہ ادا بھی کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جس طرح استنبول ترکی کا تجارتی مرکز ہے ویسے ہی کراچی پاکستان کا تجارتی حب ہے۔

دوسری جانب گورنر استنبول علی یرلیکایا نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ مذہبی، تاریخی اور سفارتی تعلقات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version