Advertisement

سی ٹی ڈی کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے دو اہم کارندے گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کی جانب سےکامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے دو اہم کارندے حارث عرف رام جانے اور عابد بلوچ عرف عابد گوئی کو منگھوپیر روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار  عزیر جان بلوچ کے  اہم کمانڈر سہیل ملا گروپ سے ہے، ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان ابتداء  میں منشیات فروشی اور ساتھیوں کو بیک اپ دینے کا کام کرتے تھے،  2015 اور 2016 میں ملا سہیل اور اسماعیل پینترا کی ہدایت پر کئی افراد کو قتل بھی کرچکے ہیں۔

  ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان   اغوا، دستی بم حملے، بھتہ خوری، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے اپنے مخالفین 3 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version