Advertisement

سجاول میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے

سجاول میرپوربٹھورو شہر میں وحشی درندوں نے  12 سالہ بچے کو جنسی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق  سجاول ایریگیشن کالونی میرپوربٹھورو کے رہائشی 12 سالہ بچہ سبحان علی کو زبردستی اغوا کر کے بدفعلی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنا ڈالی۔

 بچے کے والد محمد محسن  کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو ہمارے ہی محلے کے بااثر شخص سلیم اور اسکے ساتھیوں نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بچے کے والد محمد حسن خاصخیلی کی مدعیت میں پولیس تھانہ میرپوربٹھورو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ  میں نے بااثر شخص سلیم پکھالی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے مگر پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی ہے ۔

Advertisement

 متا ثرہ بچے کا کہنا ہے کہ مجھے زبردستی اغوا کرکے جنسی اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو بنائی گئی،زیادتی کے بعد بااثر شخص نے دھمکیاں دیں کہ  اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔

بچے نے اپیل کی کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے  اور وحشی ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version