Advertisement

ڈی کوک نے بورڈ کی سرزنش کے بعد بالآخر گراؤنڈ میں گھٹنے ٹیک دیے

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے بورڈ کی سرزنش کے بعد بالآخر گراؤنڈ میں گھٹنے ٹیک دیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نسل پرستی کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر گراؤنڈ میں گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1454398122176679941

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  شارجہ میں  سری لنکا سے ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل دیگر جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بھی گراؤنڈ پر گھٹنے ٹیکے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے گھٹنے پر بیٹھ کر نسلی تعصب کیخلاف احتجاج یا بلیک لائیوز میٹر کے حوالے سے یکجہتی کے اظہار سے انکار کر دیا تھا اور بورڈ کی ہدایت ماننے کے بجائے میچ سے ہی دستبردار ہوگئے تھے۔

Advertisement

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے کھلاڑیوں کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ میچ کے آغاز سے پہلے گھٹنے پر بیٹھ کر سیاہ فام افراد سے برتے جانے والے تعصب کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف متحد اور مستقل مؤقف اختیار کرے۔

بعد ازاں ڈی کوک نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی۔

 اپنے بیان میں ڈی کوک کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے معافی چاہتا ہوں، اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

ڈی کوک کا کہنا تھا کہ میں نسل پرستی کے خلاف کھڑا ہونے کی اہمیت اور مثال قائم کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی ذمہ داریوں کو سمجھتا ہوں مگر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں گھٹنے نہیں ٹیکے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے کسی کو عزت نہیں دی۔

گھٹنے کے بل بیٹھنے کے بارے میں ہمیں میچ کی صبح اس وقت بتایا گیا جب ہم کھیلنے جارہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version