Advertisement

آصف علی کی فیملی کو دفتر آنے کی دعوت دینے کے بعد ڈی سی فیصل آباد نے معذرت کرلی

 فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دینے کیلئے کرکٹر آصف علی کی فیملی کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دی تھی، تاہم آصف علی کی فیملی نے مصروفیت کی وجہ سے ڈی سی آفس جانے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے اسٹاف نے بذریعہ فون کرکٹر آصف علی کے بھائی سے رابطہ کیا اور ان کے بھائیوں اور والد کو گزشتہ روز دوپہر 2بجے ڈی سی آفس آنے کی دعوت دی۔

آصف علی کی فیملی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس آنے سے معذرت کر لی گئی۔

آصف علی کے بھائی کاشف نے بتایا کہ ان کی فیملی کی مصروفیات کو جانے بغیر ہی ڈپٹی کمشنر آفس نے ملاقات کا وقت طے کر کے میڈیا کو آگاہ کر دیا تھا جبکہ ان کے فیملی ممبران ذاتی مصروفیت کی وجہ سے بتائے گئے وقت پر دستیاب نہیں تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا بھی یہی کہنا ہے کہ آصف علی کی فیملی نے ڈپٹی کمشنر آفس نہ آنے کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version