بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرارہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح1.25 فیصد رپورٹ کی گئی ہے،جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح0.43 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 10نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 354 ہوگئی۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نئے مثبت کیسز صوبے کے05اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد32ہزار176ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد31ہز734 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 798 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 354 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

