Advertisement

آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ انتہائی ضروری ہے کی جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ترقیاتی اخراجات 100 فیصد ہوئے، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے تھا، اخراجات زیادہ ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 سے 3 ماہ میں 200 ارب روپے کے پروجیکٹس کی منظوری دی، سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں، پاکستان میں چلنے والی نجی شعبے کی کمپنیوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version