Advertisement

رمیز راجہ پی سی بی کے کفایتی چیئرمین،اخراجات کی رپورٹ پبلک کر دی  گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ اور سابق چیئرمین احسان مانی کے اخراجات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

پی سی بی کی غیر ترمیم شدہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 13ستمبر کو بورڈ کے معاملات سنبھالنے والے رمیز راجہ ذاتی حیثیت میں کوئی مراعات نہیں لے رہے، انہوں نے 70ہزار روپے کا ڈیلی الاؤنس بھی نہیں لیا جو ان کا استحاق تھا۔

 ان کے کھاتے میں صرف ایک لاکھ 50ہزار 424روپے موجود ہیں، اندرون ملک سفری اور ہوٹل اخراجات کی مد میں 67ہزار 945روپے خرچ ہوئے، 54ہزار 247روپے ڈرائیور جبکہ 21ہزار 600روپے سیکیورٹی گارڈ یا ملازم کے اخراجات ہیں، بزنس انٹرٹیمنٹ کی مد میں 6ہزار632روپے ہیں۔

رمیز راجہ پیٹرول، موبائل، گھر کا کرایہ، گھریلو ڈرائیوراور میڈیکل سمیت بہت سی مراعات سے استفادہ نہیں کررہے جو سابق سربراہان لیتے رہے ہیں۔

سابق چیئرمین احسان مانی کے تین سالہ دور میں 3کروڑ 61لاکھ،63ہزار 835روپے کے اخراجات تھے۔

Advertisement

 احسان مانی نے اس عرصے میں ایک کروڑ 54لاکھ 14ہزر 540روپے کے الاونسز استحقاق کے باوجود نہیں لیے۔

 اس سے پہلے نجم سیٹھی کے دور میں 4کروڑ 5لاکھ 39ہزار کے اخراجات ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version