Advertisement

تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ایران کے دارالخلافہ تہران میں کھیلی گئی 31 ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ۔

قومی ٹیم کے میڈیا مینیجر شیرازآصف کے مطابق فجر اوپن میں 17 ممالک کی ٹیموں نے حصّہ لیا، چیمپئین شپ میں میزبان ایران نے پہلی جبکہ ترکی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 ایونٹ میں پاکستان کیجانب سے ہارون خان نے دوسلور جبکہ شاہزیب نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔

 58 کے جی کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد صادق نے پاکستان کے ہارون خان کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔

Advertisement

 وطن واپسی پر ایونٹ میں پاکستان کیلئے دوسلور میڈل جیتنے والے ہارون خان کاکہنا تھا کہ فجر اوپن میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے حصّہ لیا جن سے بہت کچھ سیکھنے کوملا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت سے جہاں ہمارے کھیل میں مزید نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوا وہیں مقابلوں کے دوران دیگر ممالک کے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں اور پروفیشنل کوچز سے تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version