سجل اور احد نے خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
تفصیلات کے مطابق اداکار احد رضا میر کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیان میں اداکار احد رضا میر اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اداکاراحد نے واضح کیا کہ سجل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اس سے قبل اداکارہ سجل علی نے شادی کے ایک سال بعد سوشل میڈیا پر شوہر احد رضا میر کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی تھیں۔
سجل علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی۔
سجل علی نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویر کو انسٹااسٹوری پر اپلوڈ کرتے ہوئے ساتھ میں ’ہوم‘ بھی لکھا تھا۔
سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور فیملی کے درمیان سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف فنکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کو ایک ایک سال ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

