Advertisement

مہنگائی کی سب سے زیادہ فکر عمران خان کو ہے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی سب سے زیادہ فکر عمران خان کو ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ تبدیل ہونے جارہا ہے، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کا مسئلہ حل کریں گے، پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا، ایف آئی اے کو ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنہوں نے اے پی ایس کے بچوں کو قتل کیا یا جو نقل مکانی کر کے چلے گئے ان کا مسئلہ الگ ہے، اگر بھارت بھی بات چیت سے مسئلے کے حل کے لئے آگے آئے گا تو اس سے بھی بات کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی سب سے زیادہ فکر عمران خان کو ہے، اگلے الیکشن کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہے، کراچی کے پڑھے لکھے لوگ ہیں، اب تک طالبان سے بات چیت کی ابتداء ہورہی ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے، دنیا کی کوئی سپر پاؤر ہمیں پاس نہیں کرسکتی ہے، ہم ایسی اپوزیشن پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ دنیا ہم سے بات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ ہماری عظیم فوج اور عظیم ایجنسی ہے، ہمیں معلوم ہے کون گڈ ہے کون بیڈ ہے، ہماری منصوبہ بندی دو چار سال کی نہیں بلکہ بیس بیس سال کی ہے، عمران خان دنیائے سیاست پر چھایا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version