Advertisement

کراچی: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، اسمگلنگ میں ملوث 1 ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی  جس میں اسمگلنگ میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو  گرفتار کرکے41 پیکٹس میں50 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے 50 کلو سے زائد چرس برآمد 22 وہیلر ٹرالر قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کی شناخت فیض حمید ولد محمد زمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی شناخت کریم ولد موسی جان اور ادریس خان ولد روزی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضٰی نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 50 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لی گئی ہے اور ملزم کے خلاف کارروائی ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ نے کی ہے جبکہ دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشافات سے مفرور ملزمان کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Advertisement

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضٰی نے مزید کہا  ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version